اٹک ( حافظ نصرت علی خان ) اس ماہ مقدس میں تمام مساکین تقوی کو حاصل کرنے کے لیے نماز ، تلاوت قران مجید ، ذکر و اذکار اور نوافل کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائیں ، قران مجید میں سورہ آل عمران میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اے نبی ! لوگوں سے کہہ دیجئے کہ جو مجھ یعنی اللہ تعالی سے محبت رکھتے ہیں وہ آپ کی اتباع کریں آپ سے محبت کریں آپ کے احکامات کو پورا کریں ، جو میں نے آپ کے ذریعہ لوگوں کو بھیجے ہیں ان خیالات کا اظہارسرپرست اعلی مساکین اٹک عامر فرید صاحب نے محفل روزہ کشائی میں روزہ افطاری سے قبل اپنے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کرنا ، تلاوت قران مجید ، ذکر اذکار نوافل کی ادائیگی کا اہتمام کرنے سے تقوی کے فوائد حاصل ہوتے ہیں بندہ قرب الہی حاصل کر لیتا ہے انہوں نے کہا درود پاک پڑھنا عظیم ترین سعادت اور افضل ترین اعمال میں سے ہے یہ عمل اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس قدر محبوب ہے کہ جو اس کا عامل بن جاتا ہے تو اس پر اللہ تعالی کی بے پناہ رحمتوں کا نزول ہوتا ہے محفل کا آغاز تلاوت کی سعادت حافظ محمد فاروق ، نعت کی سعادت سردار ہاشم علی خان ، قاری محمد اشفاق اویسی ، جبکہ مہمانان گرامی محمد جمشید ( برہان) ، پیر محمد بشیر صاحب (کنڈ) ، اعجاز علی (کالی ڈلی) ، پروفیسر سہیل باسط گورنمنٹ ڈگری کالج ، پروفیسر محمد امین سابقہ پرنسپل گورنمنٹ کالج ، محمد عدنان ، چوہدری محمد سعید ، سردار ہاشم علی خان ڈی سی آفس اٹک ، محمد عظیم پنجاب پولیس اور ڈاکٹر سخاوت صاحب نے خصوصی شرکت کی محفل میں سینکڑوں مساکین نے شرکت کی افطار کا وسیع انتظام کیا گیا اور نماز مغرب باجماعت مسکین خانہ اٹک میں ادا کی گئی ۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.