کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں آفتاب احمد رائے کی عدالت نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرنے کے باوجود تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی حسنات محمود انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔70سالہ خاتون نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں خود سوزی کی دھمکی دے دی۔کلر سیداں تھانے کے ملحقہ ڈھوک ناظم آباد کی رہائشی مسماۃ رشید بیگم بیوہ عبدالرحمان نے چھ ماہ قبل تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کرواتے ہوئے بیان کیا تھا کہ مورخہ 20 جنوری بوقت قریب دن گیارہ بجے،مسمی رضوان قمر جو کہ آزاد کشمیر پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے اور رشتے میں بھتیجا بھی ہے،مسلح پسٹل گالم گلوچ کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس سے ہمارے بچے خوفزدہ ہو گئے۔میری بہوتہمینہ بی بی کو تھپڑ مارے اور غلیظ قسم کی گالیاں دیں اور خود اپنی ٹانگ پر گولی مار کر تھانے پہنچ گیااور ملزم ہونے کے باوجود اپنے پیشے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے مدعی بن گیا۔تھانے سے خاتون کو انصاف نہ ملنے پر خاتون نے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کی عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کر دی جس پر معزز عدالت نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر نے کی ہدایت جاری کی مگر تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تھانہ کلر سیداں پولیس کا اے ایس آئی حسنات ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہو ہے۔خاتون نے دھمکی دی ہے ہے کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خود سوزی کر لونگی اور اس کی ذمہ دار تھانہ کلر سیداں کی پولیس ہو گی۔
اہم خبریں
ایرانی صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
جہلم پولیس نے شیرا گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب
کلر سیداں: لیڈیز ٹریفک وارڈن فوزیہ کوثر کی عوام سے بدتمیزی معمول بن گئی، شہریوں کا اظہارِ تشویش
دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھےگئےقرآن مجید کی زیارت کا اہتمام جہلم میں کردیا گیا
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں