امین مرزا گوجرخانوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) گلاسکو برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے راہنما امین مرزا گوجرخانوی آف گلاسکو نے لاہور میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،اس موقع پر سلیمان شہباز بھی موجود تھے

امین مرزا وزیراعظم سے ملاقات کے لیے خصوصی طور پر برطانیہ سے وطن آئے ہیں،اس موقع پر امین مرزا نے وزیراعظم کو گوجرخان میں ٹراما سنٹر کے قیام اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کو اپ گریڈ کرنے کی درخواست کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ملکی معاشی حالات ہر لحاظ سے ٹاپ پر ہیں اور ملک اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے،سرمایہ کاری کے لیے حالات نہایت ہی سازگار ہیں،انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور ان میں دلچسپی لینے پر امین مرزا گوجرخانوی آف گلاسکو کی خدمات کی تعریف کی اور حکومت کی طرف سے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں