امریکی آئل کمپنی پر عراق میں ڈرون حملہ؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

عراق کے شہر بصرہ میں غیر ملکی آئل کمپنیوں کی تنصیبات اور دفاتر کو ڈرونز حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں ڈرون حملے میں غیر ملکی تیل کمپنیوں کی تنصیبات میں خوفناک آگ لگ گئی۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اس مقام پر کیا گیا جہاں غیر ملکی آئل کمپنی کے ملازمین رہائش پذیر ہیں۔ ڈرون حملے کے باعث امریکی کمپنی ہیلیبرٹون اور انجینئرنگ کمپنی کے بی آر کی عمارتوں اور گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کے اندر موجود کچھ گودام اور سہولیات متاثر ہوئیں اور آگ لگنے کے باعث علاقے میں دھواں پھیل گیا۔

امریکی کمپنی نے بعد ازاں اس واقعے کو سیکیورٹی کا واقعہ قرار دیا تاہم بتایا کہ حملے میں کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ صرہ عراق کے تیل کے شعبے کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں متعدد بین الاقوامی توانائی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

امریکی کمپنی ہالیبرٹون عراق کی تیل کی صنعت کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے منصوبوں میں شامل رہی ہے۔

تاحال بصرہ میں غیر ملکی تیل کمپنیوں کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملے کی کسی گروپ یا ملک نے باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔

امریکا اور عراق کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.