امریکا نےایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرادیا

امریکا نے ایران کی زیر زمین میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرا دیاایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا۔امریکی سینٹکام کے مطابق گزشتہ رات بمبار طیاروں نے زیر زمین ایرانی بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا ، تہران میں واقع قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں ایران کے قومی نشریاتی ادارے کی عمارت متاثر ہوئی ، تاہم نشریات معمول کے مطابق جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ نہیں بنایا،ایرانی میزائل سے بحری بیڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.