مری(اویس الحق سے)جی پی او چوک سے ملحقہ انتہائی مصروف شاہراہ امتیاز شہید روڈ پر موجودہ اور سابقہ انجمن تاجران کے مابین شدید لڑائی جھگڑا ہوا۔دونوں جانب سے گزشتہ چند روز سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے جا رہے تھے۔
جس پر نجی ہوٹل کے مالکان اور موجودہ انجمن تاجران کے رہنماء کو شدید رنج و غم تھا تاہم آج صبح دونوں گروپوں کے مابین جھگڑا ہواجو مقامی لوگوں کی خصوصی کاوش کے نتیجہ میں ختم ہوگیا تاہم شام کو دوبارہ سے معاملات لڑائی جھگڑے کی جانب گامزن ہوگے جس سے علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔مری ہولیس نے کچھ افراد کو گرفتار کر کے تھانےمنتقل کر دیا
جبکہ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف قانون کاروائی کا آغاز کر دیا۔ دوسری جانب مری کے صحافیوں نے لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں صدر مری پریس کلب عبدالحمید عباسی پر تشدد کرنے والے افراد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور سی پی او ضلع مری سے کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ پیش کیا۔