اسلام آباد(اویس الحق سے)اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجدو امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے اور بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر میں دلی طور پر نہایت غمزدہ اور رنجیدہ ہوں۔ وفاقی دارالحکومت میں اس نوعیت کی دہشت گردانہ کارروائی نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ میں سنگین ناکامی کا ثبوت ہے بلکہ یہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
میں اس وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جبکہ زخم-یوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور معاشرتی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
میں اسلام آباد کے باشعور اور باہمت نوجوانوں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اس نازک گھڑی میں انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے آگے بڑھیں۔ اس وقت اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں زخمی نمازیوں کے لیے خون کی شدید ضرورت ہے، لہٰذا آپ سب اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قیمتی جانیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.