راولپنڈی: پوٹھوہار وارئیرز نے شاندار ٹیم ورک اور ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی مثالی رہی، جہاں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔
بولنگ کے شعبے میں گُلّو نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جبکہ مجموعی کھیل میں زین رحمانی، یاسین ماہی اور حسنین ساہی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
بیٹنگ کے دوران عمر یو ڈی، احتشام مکھن اور گُلّو نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔
ٹیم کے کپتان عمیر مری کی قیادت قابلِ تعریف رہی، جبکہ ٹیم کے مالکان بلال شفیق اور ناصر سہیل راجہ (فیئر ڈیل لینڈ لنکرز اینڈ مارکیٹنگ) کی بھرپور سرپرستی کو ٹیم کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ٹیم منیجر حافظ عزیر شفیق بھٹی اور ٹیم مینٹور شیخ شبیب کی رہنمائی نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی۔
پوٹھوہار وارئیرز کی پوری ٹیم کو فائنل کے لیے نیک تمنائیں پیش کی گئی ہیں، جبکہ شائقینِ کرکٹ کو فائنل میں ایک سنسنی خیز اور شاندار مقابلے کی امید ہے