اعوان اتحاد پاکستان، تحصیل کلرسیداں کے نئے عہدیداران کا تعین

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اعوان اتحاد پاکستان، تحصیل کلرسیداں کے نئے عہدیداران کا تعین۔ اعوان اتحاد پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت اور اہلیت کی بنیاد پر تحصیل کلرسیداں کے نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر تنظیم کے مرکزی صدر الحاج ملک مشتاق اعوان، سپریم کونسل کے چیئرمین ملک سجاد حیدر اعوان اور سنٹرل پنجاب کے چیئرمین ملک اظہر نوید اعوان نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سابقہ عہدیداران کو سبکدوش کرکے نئے ذمہ داران کو نامزد کیا جائے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ارشد اعوان قاضی کو صدر اور ملک اجمل حسین اعوان ڈریال کو چیئرمین تحصیل کلرسیداں مقرر کر دیا گیا ہے۔

مرکزی قیادت کا کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیداران برادری کے مسائل کے حل، باہمی اتحاد و اتفاق کے فروغ اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر صدر اعوان اتحاد ضلع راولپنڈی ملک جہانگیر اکرم اعوان، وائس چیئرمین تحصیل راولپنڈی سعادت علی اعوان اور دیگر رہنماؤں نے نئی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور مرکزی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔