اشٹام پیپرز کے اجرا کا نیا طریقہ کار متعارف

 حکومت نے جعل سازی کی روک تھام کے لیے اشٹام پیپرز کے اجرا کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا۔

 رجسٹرڈسم اور موبائل کےبغیرآپ کسی قسم کا اشٹام خرید نہیں سکیں گے,بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن اشٹام فروشوں کو وصول کرا دیا گیا.

 بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 ستمبر 2025 سے اشٹام خریدنے کے لیے خریدار کے نام پر رجسٹرڈ سم اور موبائل نمبر لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت اشٹام خریدنے والا اپنی درخواست کے ساتھ موبائل نمبر فراہم کرے گا، جس پر او ٹی پی کوڈ بھیجا جائے گا۔ یہ کوڈ اشٹام فروش کو فراہم کرنے کے بعد ہی سائل کو اشٹام پیپر جاری کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے کسی دوسرے شخص کے نام پر جعلی اشٹام نکلوانا اب ناممکن ہوگا۔