اسلام آباد(اویس الحق سے )اسلام آباد کی انتہائی مشہور و معروف شاہراہ مارگلہ ایونیو پر نصب کئے جانے والے مجسمے کو عوام کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اتارنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ملک بھر میں تیزی کے وائرل اور تنقید کا نشانہ بننے والے اس مجسے کو متعلقہ ادارے کی جانب سے ہٹایا جا رہا ہے اور جلد یہاں سے ختم کرکے کوئے نئے مجمسے کو بنا کر لگایا جائیگا۔
مجسمہ اتارنے والی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جسے مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ مزید شرمندگی اور تنقید کا باعث نہ بنا جا سکے جبکہ دوسرے مرحلے میں کسی بھی وقت ہٹا بھی دیا جائیگا لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا متعلقہ ادارہ اتنا نااہل ہے کہ بغیر منظوری کے یہ متنازع ماڈل نصب کر دیا اور کیا سوچ کر کیا گیا اور ادارے کو خبر تک نہیں ہوتی.
عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے تجربے سے سیکھتے ہوئے اس جگہ پر کوئی ثقافتی،سیاحتی یا کوئی اعلیٰ شخصیت کا مجسمہ لگایا جائے جس سے ایک اچھا میسج دنیا کو ڈیلیور ہو سکے۔