114

اسلام آباد کی تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ فروخت کر دیا گی

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سی ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز 8 پلاٹس 22 ارب 11 کروڑ سے زائد میں فروخت کئے گئے۔ تین روزہ پلاٹوں کا نیلام عام 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ تر جمان کے مطابق اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے مہنگا 5952مربع گز کا پلاٹ نمبر 62 بلیو ایریا میں 8 ارب 54 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ اسی طرح بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر تیرہ 30 لاکھ 1 ہزار روپے فی سکوئر یارڈ میں فروخت ہوا۔ بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر دو 26 لاکھ 34ہزار روپے فی مربع گز میں فروخت کیا گیا۔ نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹرز سمیت کمرشل ایریاز میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس دستیاب ہیں۔نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لاء، ڈرایکٹر پبلک ریلیشنز، ڈ ائریکٹر اربن پلاننگ، ڈ ا ئریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔ باقی رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی 25 اور 26جنوری کو کنونشن سینٹر میں ہی ہوگی۔موصول ہونے والی بولیوں کو جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں