اسلام آباد کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ،15 سے زائد نمازی شہید متعدد زخمی،وزیر اعظم اور صدر مملکت کا بزدلانہ حملے کی مزمت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ترلائی کی مرکزی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 سے زائد نمازی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں کی مرکزی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکا ہوا،خودکش دھماکے کے نتیجہ میں 15 سے زائد معصوم نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جا رہا ہے۔

آئی،جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ پولیس افسران اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جہاں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا اور علاقے میں سیکیورٹی سخت ترین کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچے جہاں دھماکے میں زخمی زیر علاج افراد کی عیادت کی،زخمیوں کیلئے خصوصی طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افرادکےاہلخانہ سےتعزیت اورصبر جمیل کی دعا کی۔

آصف زرداری نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا، ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف جرم ہے، قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکےکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےاہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شہداکی درجات بلندی اور ان کےاہل خانہ کیلئےصبر کی دعا کی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.