اسلام آباد میں جدید دبئی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم—محسن نقوی نے سی ڈی اے کو ایک سال میں منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے لئے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیکٹر D-12 میں دبئی طرز کے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے۔
رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت اسٹیڈیم کے ساتھ 7 اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں و شائقین کیلئے سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
یہ بڑا منصوبہ اسلام آباد میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کو عالمی معیار تک پہنچانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔