اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف،آئی،اے کی درخواست پر 27 یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب کو صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان، عمران ریاض خان، آفتاب اقبال،احمد نورانی سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔حکم نامہ ایف آئی اے کی درخواست پر سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے کی درخواست کے مطابق اتھارٹی کے حکم پر یوٹیوب چینلز کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 27 یوٹیوب چینلز ریاستی اداروں کیخلاف پراپیگنڈا اور جھوٹ پھیلاتے پائے گئے ہیں۔ایف، آئی، اے کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوب کو مذکورہ چینلز بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔لسٹ میں چیئرمین پی،ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کا یوٹیوب چینل اور پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل چینل بھی شامل ہے۔
قانونی ماہرین اور پاکستان کی سول سوسائٹی کے مطابق یہ حکم نامہ مناسب نہیں۔یوٹیوب ایسے احکامات پر عملدرآمد کبھی نہیں کرے گا۔ اس حکم نامے سے مذکورہ چینلز تو بند نہیں ہوں گے البتہ عالمی سطح پر پاکستانی نظام انصاف کی مزید جگ ہنسائی ہو گی اور پوری دنیا میں پاکستان کے حوالے سے منفی باتیں اور بھی زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں