اسلام اباد (حماد چوہدری)ائی جی اسلام اباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن نشہ اب نہیں تحریک کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حسب الحکم ڈی ائی جی اسلام اباد حسب الہدایت ایس پی سواں زیر نگرانی افسران بالا ایس ایچ او تھانہ ہمک عرفان عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہمک ذوالفقار علی ہمراہ پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش جس کی شناخت سید مستصیب عباس ولد قلب عباس راولپنڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1120 گرام ہیروئن پاؤڈر برامد کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ہمک میں مقدمہ نمبر634/25 بجرم۔CNSA9(1)6C مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔اہل علاقہ سول سوسائٹی نے ایس ایچ او تھانہ ہمک عرفان عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہمک ذوالفقار علی کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کو سراہا۔
ائی جی اسلام اباد ڈی ائی جی اسلام اباد ایس پی سوا ں زون نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ ہمک عرفان عباس ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہمک ذوالفقار علی اور ان کی ٹیم کو شاباش۔ایس ایچ او تھانہ ہمک عرفان عباس کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہے۔جو کوئی بھی کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسلام اباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔