گمشدہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔تھانہ سہالہ پولیس کو ٹی ایچ اے فیز 5 سے ایک گمشدہ بچہ جس کی شناخت کلیم اللہ ولد کاظم سکنہ راولپنڈی کے نام سے ہوئی ملا۔ایس ایچ او تھانہ سہالہ میاں ذوالفقار علی نے انتہائی قلیل وقت میں جدید تکنیکی وسائل برے کار لاتے ہوئے بچے کے والدین کو تلاش کر کے بچہ والد کے حوالے کر دیا۔جس پر بچے کے والد نے ایس ایچ او تھانہ سہالہ میاں ذوالفقار علی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارا گمشدہ بچہ باحفاظت ہمارے حوالے کر دیا۔ اس احسن اقدام پر ہم اسلام اباد پولیس اور ایس ایچ او تھانہ سہالہ میاں ذوالفقار علی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سہالہ میاں ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ اسلام اباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام اباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔میری شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد پر کڑی نظر رکھیں ۔کوئی مشکوک ایکٹیوٹی دیکھیں۔چھوٹے بچے جو اکثر اپنے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں یا کسی وجہ سے گھر سے بھاگ جاتے ہیں تو اگر اپ کو کوئی اجنبی بچہ نظر ائے جسے اپ جانتے نہ ہوں اپ کو معلوم ہو کہ یہ ہمارے محلے کا نہیں ہے ہم اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا وہ اکیلا ہے اور چھوٹا ہے تو اس سے پہلے کہ کوئی وہ جرائم پیشہ ناصر کے ہاتھ لگے ۔ تو فورا پکار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دیں معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
