اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے اراضی ریکارڈ سنٹر کہوٹہ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سروس ڈیلیوری، عوامی سہولیات اور عملے کی حاضری کو چیک کیا گیا۔انہوں نے سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت مراکز میں بہترین کارکردگی تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.