اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کاانجمن تاجران نارہ کے وفد سے ملاقات سے انکار

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی جانب سے انجمن تاجران نارہ کے وفد سے ملاقات سے انکار۔
وفد میں ملک منیر اعوان (صدر انجمن تاجران کہوٹہ)، آفتاب کیانی (صدر انجمن تاجران نارہ)، نائب صدر نمبر دار فیصل چوہان، نائب صدر راجہ ثاقب اور سیکرٹری فیضان کیانی شامل تھے۔
اے سی کہوٹہ کا انجمن تاجران سے ملاقات نہ کرنا وفد کی کھلی توہین ہے۔ نارہ میں پرائز کنٹرول کارروائی کے دوران چار چھوٹے دکانداروں کو پابند سلاسل کرنا بھی ناانصافی ہے۔ جبکہ بڑے کاروباری حضرات کو چھوڑ کر صرف چھوٹے دکانداروں کو نشانہ بنایا گیا.


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.