ادبی تنظیم قندیل کے زیراہتمام شعری مجموعہ “دم نکلتا رہا” کی تقریب پذیرائی

واہ کینٹ۔ ادبی تنظیم “قندیل” کے زیر اہتمام شعری مجموعہ “دم نکلتا رہا ” کی تقریبِ پذیرائی

ادبی تنظیم “قندیل” کے زیر اہتمام آرڈیننس کلب واہ کینٹ میں ایک پُر وقار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا پہلا حصہ واہ کینٹ کی معروف شاعرہ شفقت حیات شفق کے شعری مجموعے “دم نکلتا رہا ” کی پذیرائی کے لیے مخصوص تھا، جس میں علاقے کے اہلِ قلم اور ادب دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت اسلام آباد سے تشریف لائے ممتاز شاعر و ادیب سلمان باسط نے کی۔ تنظیم “قندیل” کے سرپرستِ اعلیٰ سید تقی حسین شاہ اور صدر علام الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تنظیم کی ادبی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔کتاب کی پذیرائی کے بعد تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرے پر مشتمل تھا، جس میں مقامی اور بیرونِ شہر سے آئے ہوئے شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرے کا ماحول جذبات، خیال اور خوبصورت الفاظ سے معمور رہا۔

کتاب کی پذیرائی کے بعد تقریب کا دوسرا حصہ مشاعرے پر مشتمل تھا، جس میں مقامی اور بیرونِ شہر سے آئے ہوئے شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مشاعرے کا ماحول جذبات، خیال اور خوبصورت الفاظ سے معمور رہا۔