احسان میڈیکل کمپلیکس میرپور میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، تمام مریض محفوظ

میرپور (اسٹاف رپورٹر) احسان میڈیکل کمپلیکس میرپور میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ لگتے ہی میرپور انتظامیہ بروقت موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے تمام ایڈمٹ مریضوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران عملہ اور شہری بھی مریضوں کی مدد کے لیے موجود رہے۔ آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔