ابوظبی،سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے پر375 افراد گرفتار

(پنڈی پوسٹ نیوز)ابوظبی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے گمراہی اور افواہیں پھیلانے پر 375 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ان افراد پر مختلف مقامات کی ویڈیوز بنانے اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔