اسلام آباد(اویس الحق سے)دنیا کے عظیم ترین اسلامی رہنماء و سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی،اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ایرانی حکومت نے40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
“شدید غم و تکلیف اور تاریخی موڑ کے ساتھ ایران نے اعلان کر دیا ہے کہ
”سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔”
اس وقع پر ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔’ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں‘۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبریں سے مزید
ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت، مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت، مقدس روضوں پر سرخ لائٹیں روشن
پہلے لائٹیں بند کردی گئیں اور پھر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں۔
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایران کی اعلیٰ قیادت، فوجی تنصیبات اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے والی ایک بڑے پیمانے کی کارروائی کا حصہ تھا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق،ملک بھر میں 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان جبکہ7 دن کی عام تعطیل اور عوام سے اتحاد اور صبر کی اپیل کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملوں میں ایرانی اعلیٰ عسکری اور سیکیورٹی قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے ملک کو ایک بڑے قیادت کے خلا کا سامنا ہو سکتا ہے۔
عالمی ذرائع کے مطابق خامنہ ای کی شہادت مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا ایک بڑا موڑ قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ وہ 1989 سے ایران کے سب سے طاقتور رہنما تھے اور ریاستی، عسکری اور نظریاتی نظام پر مکمل اختیار رکھتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد خطے میں فوری کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ایران کی جانب سے مختلف ممالک میں جوابی حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں مکمل علاقائی جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.