آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں پیش پیش

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے ،کھیلوں کی وجہ سے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،گزشتہ سال میں پاکستان برینڈن فو کے اشتراک سے پنسل سکیچ اور سیلڈ ڈیزائن کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ اتھلیٹکس کے شاندار مقابلے کرائے گئے،قائد ڈے 25 دسمبر کو کیو ایف سی کے اشتراک سے فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی اور خاص طور پر پوٹھوہار کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی نے قائد اعظم فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اٹک اور چکوال کی تنظیمات کو شاندار کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،کیو ایف سی اور پاکستان برینڈن فو کی انتظامیہ اور تمام سپانسر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،میں اس موقع پر مرکزی صوبائی اور ڈویژن کی قیادت کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر موقع پر ساتھ دیا ،اپسکا بہت جلد باقاعدہ ممبر شپ مہم شروع کرنے جا رہی ہے تمام تعلیمی ادارے اس مہم کا حصہ بنیں ۔