آل پاکستان براڈکاسٹرز لیگ سیزن 2 کی شاندار ڈرافٹنگ سرمنی ڈیرہ ملک سیف براہمہ باہتر موڑ میں منعقد کی گئی،خصوصی نمائندہ حافظ عزیر شفیق کی رپورٹ کے مطابق جس میں ملک بھر کے معروف براڈکاسٹرز، کھلاڑیوں اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ابتدا میں سینئر براڈکاسٹر زاہد بابا لاڈلہ کے والدِ محترم کی مغفرت کے لیے خصوصی حافظ عزیر شفیق نے دعا کی اور فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔
تقریب کے مہمانانِ گرامی ملک سیف باہتر موڑ عمر خٹک راجہ ناصر سہیل نے اپنی شرکت سے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔
آنرز آف راولپنڈی پوٹوہار — راجہ ناصر سہیل، بلال شفیق بھٹی اور حافظ عزیز شفیق — کی جانب سے AM Sports راولپنڈی کی طرف سے چیف آرگنائزر زیدی بھائی، ایونٹ مینیجر شکیل بھائی، سید انتصار شاہ جی اور اسٹار آف ٹیپ بال عمر خٹک کو اعزازی انعامات پیش کیے گئے۔
ڈرافٹنگ کے دوران تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی، جن میں ہر ٹیم نے درج ذیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا:
8 آل راؤنڈر 6 بیٹسمین1 بالر
یوں ہر ٹیم 16 رکنی اسکواڈ کے ساتھ مکمل ہوئی۔ تمام ٹیموں نے اس ڈرافٹنگ پروگرام میں ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں شرکت کی۔
تقریب دوران یہ بات بھی اعلان کی گئی کہ PBL سیزن 2 کا باقاعدہ آغاز 20 دسمبر 2025 کو ہوگا۔
تمام میچز راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال سمیت پورے پاکستان کے نمایاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور اسپورٹس پیجز پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔
آل پاکستان براڈکاسٹرز لیگ سیزن 2 رواں سال بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ براڈکاسٹنگ اور کرکٹ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔