مری(اویس الحق سے) مری آرٹس کونسل جی پی او چوک میں جشن آزادی اور پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،اس طرح ایم،این،اے سمیت سیاسی و سماجی شخصیات،اسٹیشن کمانڈر، ڈپٹی کمشنر، ڈی،پی،او،اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122،سول سوسائٹی،ضلعی تنظیموں، علماء کرام اور اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغموں اور تقاریر کی صورت میں ملک سے محبت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں کی لازوال جہدوجہد اور قربانیوں کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا،قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لئے لازم ہے کہ ہم بطور قوم اس کی تعمیر و ترقی میں ایمانداری اور جانفشانی سے کردار ادا کرتے رہیں،یہ تجدید عہد کا دن ہے آئیے عہد کریں کہ ہم وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔