راولپنڈی(اویس الحق سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی ضلع کے تھانہ بنی اورتھانہ وارث خان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران تھانہ جات کے ریکارڈاور پولیس کی مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔آر پی اونے تھانہ جات میں درج سنگین مقدمات کی تفتیش اور پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔
آر،پی،او راولپڈی نے مقدمات کی تفتیش میں تیزی اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے تھانوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر آر،پی،او راولپنڈی نے کہا کہ پولیس افسران عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،شہریوں کے مسائل کو فوری سنا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔انہوں نے تھانوں میں صفائی، ریکارڈ کی ترتیب، فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور بہتری کے لیے ہدایات دیں۔
آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری سے انجام دینا ہوگا.