متوقع بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب بھر کی طرح شرقی گوجر خان کی یو سی قاضیاں میں بھی سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے پارٹی صورت حال دیکھی جائے تو چیئرمین شپ کے لیے ،ن،لیگ پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدوار جہانگیر احمد بھٹی میں سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے کوئی بھی امیدوار کھڑا کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے کامیابی کا حصول مشکل نظر آتا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوسی قاضیاں میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب نڑالی کسوال کو یوسی چنگا بنگیال سے علیحدہ کر کے یو سی قاضیاں میں شامل کر دیا گیا یہ بات زبان زدو عام وخاص ہے کہ ن لیگ کی مقامی قیادت کے دباؤ پر نڑالی کسوال کو یوسی قاضیاں میں شامل کیا گیا ہے تا کہ ان کا امیدوار شوکت وارثی بآسانی جیت سکے جبکہ اس فیصلے کی وجہ سے چوہدری ناصر تاج اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ سے سخت نالاں ہیں جہانگیر احمد بھٹی جو کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں سب سے مظبوط امیدوار ہیں جہانگیر احمد بھٹی یو سی قاضیاں سے پہلے بھی الیکشن جیت چکے ہیں جب کہ ن لیگ کی مقامی قیادت اپنے لیڈروں سے یہ شکوہ کر رہی ہے کہ ہمارا الیکشن تو بنا ہوا تھا آپ نے نڑالی کسوال کو یوسی قاضیاں میں شامل کر کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اب اصل مقابلہ ن لیگ کے چوہدری ناصر تاج ،آزاد امیدوار جہانگیر احمد بھٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہو گا پاکستان تحریک انساف نے ابھی تک اپنا کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدواروں میں راجہ سجاد بشیر مضبوط امیدوار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا جبکہ حال ہی میں ن لیگ مین شامل ہونے والے چوہدری ناصر تاج کے امیدوار ہونے پر ن لیگ کی مقامی قیادت و کارکنان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے یو سی قاضیاں کی ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر کہ نئے شامل ہو نے والے افراد کو اہمیت دی جا رہی ہے جس سے یو سی قاضیاں میں ن لیگ کی پوزیشن کا فی کمزور ہو گئی ہے اگر نظریاتی کارکنوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ن لیگ کے لیے سیٹ جیتنا مشکل ہو جائے گا ایک عوامی سروے کے مطابق اصل مقابلہ ن لیگ کے چوہدری ناصر تاج اور آزادامیدوار جہانگیر احمد بھٹی میں متوقع ہے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تک شائد کو ئی اور بھی پینل بھی سامنے آ جائے لیکن یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ یو سی قاضیاں میں جیت کا سہرا کس کے سر سجے گا ،،{jcomments on}
109