136

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ ایک بار پھر مہنگی کر دی گئیں۔ صابن، ٹشو پیپر، ٹائلٹ کلینر سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔کپڑے دھونے والے صابن کی سوئیوں کی قیمت 22 روپے کلو اور نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی۔ ٹشو ٹائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے، کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے جبکہ ٹشو پیپر پیک کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کیا گیا۔550 ملی لٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اور 500 ملی لٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے بڑھا دی گئی۔ ایک لٹر فنائل کی بوتل بھی 6 روپے مہنگی کر دی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں