تفصیلات کے مطابق علی پور روڈ پر یونیورسٹی آف گجرات کی بس کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب چلتی بس کے ڈرائیور کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی انتقال کر گیا ڈرائیور کے جاں بحق ہونےکے باعث بس سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں طالبات اور یونیورسٹی اسٹاف سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
