213

یونین کونسل سموٹ کی تقسیم وقت کی ضرورت/ حبیب قریشی

یونین کونسل سموٹ رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑی یونین کونسل ہیں۔ اس کی آبادی1998کی مردم شماری بارہ ہزار کے لگ بھک تھی مگر موجودہ بیس ہزار کے لگ بھاگ کے قریب ہیں۔ اس کا مغر ب یونین کونسل بیول اور یونین کونسل چوآخالصہ مشرق آزاد کشمیر جنوب یونین کونسل منیاندہ اورشمال یونین کونسل تھاتھی کے ساتھ لگتا ہیں اس کا زیادہ حصہ پہاڑی اور پسماند ہے دادا امیر حیدر سابق ایم پی اے چوہدری محمد خالد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،سابق جج ہائی کورٹ چوہدری طارق محمود سابق ممبر ضلع کونسل وپی پی پی راولپنڈی کے صدر چوہدری سلطان محمود ،سابق چیئرمین مرکز کلرسیداں چوہدری اکرم کا تعلق بھی اس یونین کونسل سے ہے اب مسلم لیک ن کے سرگرم رکن چوہدری جمیل اکرم کا تعلق بھی ایسی یونین کونسل سے ہے۔چوہدری محمد خالدمرحوم پی پی پی کے ٹکٹ پر ایک بار ممبر ضلع کونسل اور تین با ر رکن پنجاب اسمبلی اور کرنل شبیر اعوان ایک بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔چوہدری محمد خالد نے علاقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے رہی سہی کثیر کرنل شبیر اعوان نے پوری کر دی مگر اس کے باوجود بھی بے شمار ترقیاتی کام باقی ہیں۔اس میں ایک بنیادی مرکز صحت سموٹ میں اور دو ڈسپنسریاں ایک ولایت آ باد اور دوسری کاہلیاں سلیاں میں ہیں مگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی اسامیان کافی عرصہ سے خالی ہیں۔دو بوائے ہائر سکینڈی سکول اور دو گرلز سیکنڈی سکول سموٹ اور کاہلیاں سیالیاں میں ہیں ۔ایک بوائے مڈل اور دو گرلز مڈل سکول بوائے دانگلی گرلز ولایت آباد اور ڈھوک بابا فیض بخش میں ہیں۔پرائمری بڑوٹہ،تینام سیداں،چکیال ہردو،بالماہ،ڈھوک امیر بخش سموٹ،حیال پنڈوڑہ ،حیال میرگالہ سنگریلہ،سلیاں عمرخان،چامکھ،پلاں ملہ خان،نڑاٹی،معلوک میں ہیں۔اور ٹیچروں کی کمی ہیں اس کے گیارہ موضع دو پٹوار سرکل ہیں سموٹ ،کاہلی دھنموہا،سلیاں عمر خان،پنڈوڑہ ہردو،بڑوٹہ،داؤد شاہ حقانی،پلال ملہ خان،حیال میرگالہ،بالماہ،چکیال ہردو،شاہ خاکی ہیں ۔اس کا دفتر سموٹ میں ہے جس کے لیے چوہدری محمد اکرم نے جگہ واقف کی ہے۔سموٹ میں حیوانیات کا ہسپتال ہے،پولیس چوکی بھی سموٹ میں ہے پنجاب ہائی وے پیٹرونگ پولیں کا آفس بھی ولایت آباد میں ہے محکمہ جنگلات کا آفس کھیری بنگلہ میں موجود ہے۔اس وقت یہاں دو یونین کونسل ہونی چاہیں سموٹ کے ساتھ ساتھ پنڈوڑہ ہردو کو یونین کونسل بنا جاہیں اس یونین کونسل کے پہلے چیئرمین چوہدری میرداد تھے 1979کے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری محمدشریف بھٹو چیئرمین اور حاجی محمد حسین وائس چیرمین تھے۔1983کے الیکشن میں چوہدری محمد اکرم چیئرمین اور چوہدری عابد خان وائس چیئرمین تھے۔1987کے الیکشن میں چوہدری محمد شریف بھٹو چیئرمین اور چوہدری محمد اکسن وائس چیرمین تھے1992کے الیکشن میں چوہدری محمد یعقوب چیئرمین اور چوہدری محمد شریف وائس چیئرمین تھے۔1998میں سموٹ یونین کونسل سے پیرسید شبیر حسین شاہ ممبر ضلع کونسل نامزد ہوئے2001مشرف دور میں چوہدری محمد ایوب ناظم اور چوہدری محمد الطاف نائب ناظم نامزد ہوئے،2005کے الیکشن میں ایک بار چوہدری محمد ایوب ناظم اور ان کے ساتھ چوہدری بابر ضمیر(عباس) نائب ناظم نامزداوراب جو الیکشن کا اعلان ہوا تھا اس میں پیلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری ظہیرسلطان چیئرمین اور وائس چیئرمین محمد شریف بھٹو امیدوارتھے اور مسلم لیگ کی طرف سے راجہ طارق محمود چیئرمین اور چوہدری مختار احمد وائس چیئرمین کے امیدوار تھے۔آمد بلدیاتی الیکشن تحریک انصاف کے رہنما راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ اپنے پینل کے ساتھ میدان میں اترے گے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں