106

یوسی گف‘تحریک انصاف اور ن لیگ کا ون ٹو ون مقابلہ/شہزاد رضا

ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں سیاسی ہلچل بڑھ رہی ہے ا یہاں سے کچھ یونین کونسلز میں امیدواروں نے لنگوٹ بھی کس لیے ہیں اور کئی یونین کونسلز میں امیدوارابھی آنکھیں کھول رہے ہیں جیسے وہ ابھی ابھی نیند کر کے جاگے ہوں یونین کونسل گف سے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند تین امیدوار اب تک سامنے آچکے ہیں جن میں سابق ناظم یوسی گف راجہ فیصل ،الحاج چوہدری زاہد اور چوہدری غلام سرور ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سے راجہ آفتاب حسین جنجوعہ ہیں راجہ فیصل جوکہ نوجوانی کی عمر میں ہی2002ء مشرف دور میں ہونے والے بلدیات الیکشن جیت چکے ہیں اور اب پھر ایک بار میدان عمل میں آچکے ہیں راجہ فیصل پی پی 5ایم پی اے قمر السلام راجہ کے کزن بھی ہیں راجہ فیصل کا تعلق چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں بھکڑال سے ہے نوجوان ہونے کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں امید یہی کی جارہی ہے کہ مسلم لیگ ن یوسی گف سے ٹکٹ راجہ فیصل کو ہی جاری کرے گی ان کی سیاسی سرگرمیاں فی الحال جنازے میں شرکت کرنے تک ہی محدود ہیں جو ان کو الیکشن میں سخت مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں امیدوار کی عوام میں موجودگی ہی انہیں اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ عوام انہیں سپورٹ کریں گے۔ الحاج چوہدری زاہد کا تعلق یوسی گف کے گاؤں چھپر سے ہے وہ 2002 ء میں جنرل کونسلر کا لیکشن جیت چکے ہیں وہ اپنے اعلیٰ اخلاق اور کردار کی وجہ سے علاقے میں اپنا اثرو روسوخ بھی رکھتے ہیں ان کی سیاسی سرگرمیاں سابق ایم پی اے پی پی 5شوکت محمود بھٹی گروپ کے ساتھ ہیں الحاج چوہدری زاہد ابھی تک یہ فائنل نہیں کرسکے کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں گے یا نہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی سیاسی کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں کچھ دوست انہیں الیکشن میں حصہ لینے اور کچھ حصہ نہ لینے کے مشورے دے رہے ہیں 50فیصد چانس ہیں کہ الحاج چوہدری زاہد الیکشن میں بطور چیئرمین حصہ لیں ۔چوہدری غلام سرور کا تعلق یوسی گف کے موضع ڈیرہ خالصہ سے ہے وہ بنیادی طور پر بزنس مین ہیں وہ بیرون ملک اپنا کاروباری سیٹ اپ رکھتے ہیں معاشی طور پر مضبوط ہیں ا ب دیکھنا یہ ہے کہ ان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی یا وہ آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آتے ہیں اس حوالے سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں یہ تینوں امیدوار ابھی تک اپنا پینل مکمل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں کسی بھی امیدوار نے ابھی تک وائس چیئرمین کے لیے کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں لایا پاکستان تحریک انصاف سے راجہ آفتاب حسین جنجوعہ جن کو تعلق ہی موضع گف سنگال سے ہے اچھی شخصیت کے مالک ہیں تاہم وہ بھی ابھی تک وائس چیئرمین کے لیے کوئی امیدوار سامنے نہیں لا سکے اس حوالے سے جب ان سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایک بڑے سیاسی دھڑے کے ساتھ وائس چیئرمین پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے اور وہ آج کل اسی تگ دو میں ہیں کہ حریف کو شکست دینے کے لیے وائس چیئرمین کا امیدوار یوسی گف کے کس موضع سے لیا جائے پچھلے سال الیکشن شیڈول آنے پر راجہ تیمور کے ساتھ جوڑ ڈالا گیا تھاجو بھورہ حیال سے تعلق رکھتے ہیں نئی حلقہ بندیوں میں موضع بھورہ حیال کو یوسی گف سے علیحدہ کر دیا گیا ہے راجہ آفتاب حسین جنجوعہ اپنا بزنس سیٹ اپ چوک پنڈوڑی میں رکھتے ہیں اور سارا دن مرکز میں موجود رہنے کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ میل ملاپ بھی رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ مخالف امیدواروں کو شکست فاش دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پیپلز پارٹی کا امیدوار سامنے نہ آنے پر جیالے بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہی سپورٹ کرنے کے ارادے رکھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی بھی اب تک یوسی گف سے کوئی نمائندہ سامنے نہیں لاسکی اس حوالے سے جیالے مایوس بھی نظر آتے ہیں کہ پی پی پی کو وفاق کی علامت تو کہا جاتا ہے مگر یونین کونسل لیول کے امیدوار پارٹی نہیں دے پارہی تحصیل کلرسیداں پی پی پی کے صدر چوہدری ظہیر کافی ایکٹو دکھائی دیتے ہیں مگر یوسی گف سے ابھی تک کوئی بھی پینل تشکیل نہ دے سکے وہ ۔نندنہ جٹال سے ایک سابق کونسلر بھی یوسی گف سے چیئرمین کی سیٹ پر حصہ لینے کے لیے پر تول رہے ہیں مجموعی طور پر اگر یونین کونسل گف پر نظر ڈالی جائے تو سیاسی ہلچل اس طرح سے نہیں ہے جس طرح تحصیل کی باقی یونین کونسلز میں سیاسی امیدوار بے چین نظر آتے ہیں پی پی 5سے منتخب ایم پی اے کا تعلق بھی اسی یونین کونسل سے ہے مگر یہاں ماحول ابھی تک ٹھنڈا ہی نظر آرہا ہے دیکھتے ہیں آنے والے دنوں سیاسی ماحول کیسے رنگ بدلتا ہے .{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں