62

ہیوی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال،تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے کا خدشہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آل پاکستان ٹرک ڈمپرٹرانسپورٹ سے منسلک تمام ایسوسی ایشنزنے اتحادواتفاق کامظاہرہ کرتے ہوئے 21اکتوبرسے جوہڑتال کررکھی تھی،تاحال جاری ہے،جس وجہ سے جی ٹی روڈاورموٹروے پرہیوی ٹرانسپورٹ ٹرک ڈمپرسمیت تمام ہیوی گاڑیاں مکمل طورپرغا ئب ،ٹر ا نسپورٹ مالکان نے ایسوسی ایشن کے مرکزی عہد یداروں پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے متحدہ ا یکشن کمیٹی کے فیصلوںکی تائیدکااعلان کیا،

در یں اثناء ٹرک ڈمپرایسوسی ایشن کے فیصلہ پرعمل درآ مدکرتے ہوئے تعمیراتی میٹریل سمیت دیگرسامان کی نقل وحمل بھی ساقط وجامد ہوکررہ گئی ہے،تعمیراتی میٹر یل کی سپلائی رک جانے سے متعدد چھوٹے بڑے سرکاری پراجیکٹ اورپرائیویٹ سیکٹرمیں بھی تعمیراتی منصوبوںپربھی عملاًکام رک چکاہے،اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں حاجی محمدرفیق خان،حاجی شفاقت خان،حاجی جمشیداختراعوا ن، ملک نثارحسین اعوان،ملک یاسرگجر،حاجی محمدنعیم خا ن،ملک جاویدگجرسے جب بات کی گئی توانہوںنے کہاکہ موٹروے اوراین ایچ اے حکام کی زیاد تیوں کے خلاف اس وقت تک ٹرانسپورٹر یہ ہڑتال جار ی رکھیں گے،

جب تک ان کی چارٹرآف ڈیمانڈ پر عمل نہیں کیاجاتا اوراوزان کی پابندی کے قوانین پرعمل درآمدکرانے کی خاطرپورے ملک میں یکساں طورپرکانٹاسسٹم جاری نہیں کیاجاتا،عہدیداران کا کہناتھاکہ یکطرفہ اورمن مانے فیصلے کرکے صرف ٹیکسلامارگلہ سنگجانی جی ٹی روڈ پر کانٹا سسٹم چالوکرکے ضلع اٹک،ضلع راولپنڈی اورضلع ہزارہ سے آنے والی گاڑیوں کے حقوق پامال کیئے جارہے ہیں،او رٹرانسپورٹروںکونہ صرف مالی نقصان سے دوچار کیاجا رہاہے،بلکہ مالکان اورڈرائیوروں کوبھاری جرمانے کرکے ذہنی اذیت میںبھی مبتلاء کیاجارہا ہے،ا نہو ں نے صدرپاکستان آصف علی زرداری،اورچیف آرمی سٹاف سمیت وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ دارلحکومت اسلام آبادکے جڑواں علاقو ں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروںکوفاقہ کشی میںمبتلا ء کرکے انہیں زندہ درگورکرنے کی کاوشوںپرعمل پیرا ء این ایچ اے حکام کی ظالمانہ کاروائیوںکافی الفو رنو ٹس لیناہوگا،وگرنہ ٹرانسپورٹروںکی ہڑتال کادائرہ پور ے ملک میں پھیلادیاجائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں