152

ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنیوالے دو منچلے گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،2ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس پرسی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، اے ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او روات اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان نعمان اور ماجد کو گرفتارکرلیا، اے ایس پی صدر نے کہاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں،جن کوجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل نے اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں