ہزارہ موٹروے پر کوٹ نجیب اللہ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ

ہزارہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)موٹروے پر کوٹ نجیب اللہ انٹر چینج کے قریب ایک بڑا ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہائی ایس گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ افراد گلگت سیر و سیاحت کے لیے گئے ہوئے تھے اور واپس لاہور جا رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔۔

حادثہ بارش کے باعث پھسلن سے پیش آیا۔ ٹیوٹا ہائی ایس تیز رفتاری میں پھسلن کے باعث پیچھے سے مزدہ میں جا گھسا۔ جس سے ایک شخص موقع پر جانبحق جبکہ 15افراد شدید ذخمی ہو گئی۔ 4 شدید ذخمیوں کوایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں اور مرنےوالے کو ٹراماسنٹر ہری پور منتقل کردیا۔ ٹراما سنٹر ہری پور میں تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف زخمیوں کا علاج معالجہ کر رہے ہیں۔
اطلاع ملتےہی ایم۔ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور ڈاکٹر منور آفریدی نے تمام ڈاکٹرز و پیرامیڈیکس سٹاف کو فوری پر ٹراما سنٹرپہنچنے اور ذخمیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور علاج معالجہ کرنے کی۔ہدایت جاری کی اور موقع پر پہنچ گئے۔