ایڈ یشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) سیف انور جپہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہد ایات کے مطابق ڈویژن بھر میں اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخ نامے پر دستیابی یقینی بنائیں۔ڈی سی کاؤنٹرز محض بڑے سٹورز پر نہیں بلکہ گلی محلوں کے کریانہ سٹورز جہاں جہاں ممکن ہو وہاں قائم کئے جائیں۔اسکے ساتھ ساتھ ر یٹ لسٹ ڈسپلے کو یقینی بنایا جائے۔ سیف انور جپہ نے کہا کہ ہمارا مقصد گڈ گور ننس کو فروغ د یتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اسکے لئے ضروری ہے کہ تمام افسران بذات خود ود فیلڈ میں موجود رہ کر زمینی حقائق کا جائزہ لیں۔ انہوں نے سر زنش کی کہ بعض جگہوں سے مجسٹر یٹس کے خود فیلڈ میں جانے کے بجائے عملے

کو چیکنگ کے لئے بھیجنے کی شکایات سامنے آئی ہیں اس لئے سختی سے ہدا یت کی جاتی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس خود فیلڈ میں جائیں اس میں کوئی غفلت بردا شت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلا س میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قاسم اعجاز, اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ملیحہ خان, ڈائر یکٹر زراعت ڈاکٹر سجاد, اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ زمان خان و دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ ایڈ یشنل کمشنر کوار ڈینیشن نے مزید کہا کہ گندم و فر ٹیلا ئزر کی سمگلنگ رو کنے کے لئے چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے تاکہ یہاں کوئی شا ر ٹیج نہ ہو سکے۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں موجود کشتی با نی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں پتن پر چیک کروائیں کہ آیا وہ اس قابل ہیں کہ ان پر سواری کی جاسکے نیز ڈپٹی کمشنرز کشتی بانوں کو لائف جیکٹس فراہم کریں۔