مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈھڈیال میں خواتین نے مندرہ چکوال روڈ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال فیصل ندیم موقع پر پہنچ گئے اور احتجاج کر نے والی خواتین سے کامیاب مزاکرات کی بعد مندرہ چکوال روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی خواتین نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق بھی گیس کی فراہمی نہیں کی جا رہی کھانے پکانے کے اوقات میں بھی گیس فراہم نہیں کی جا رہی ان کا مزید کہنا تھا کہ بروز جمعرات چکوال میں سوئی گیس کے دفتر کے سامنے دھرنا ہوگا اور جب تک سوئی گیس کا مسلے کو حل نہ کیا گیا احتجاج جاری رہے گا
140