کلرسیداں (یاسر ملک) گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال کے طلبہ کی ادبی مقابلہ جات میں شاندار کامیابیاں۔تحصیل و ضلعی سطح پر اعلیٰ کارکردگی، سکول کلرسیداں کا فاتح قرار۔ صوبہ پنجاب محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سالانہ ادبی مقابلہ جات 2025 یکم ستمبر سے شروع ہو گئے ہیں۔ ان مقابلوں کا مرکزی عنوان سیرت النبی ﷺرکھا گیا ہے اور یہ سلسلہ سکول، تحصیل، ضلعی، ڈویژن اور صوبائی سطح تک جاری رہے گا۔گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال کے ہونہار طلبہ نے حسبِ روایت سکول لیول پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔محمد رستم (جماعت دوم) نے قرأت میں پہلی پوزیشن،محمد زیاد (جماعت پنجم) نے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن،عمار الحق (جماعت سوم) نے کوئز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔2 ستمبر کو تحصیل کلرسیداں کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔ ان میں گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال کے طلبہ نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی دکھائی۔عمار الحق نے کوئز میں پہلی پوزیشن،محمد رستم نے قرأت میں دوسری پوزیشن،محمد زیاد نے تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ان شاندار نتائج کے بعد گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال کو تحصیل کلرسیداں کا فاتح سکول قرار دیا گیا۔3 ستمبر کو ضلعی مقابلے ہائر سیکنڈری سکول لیاقت باغ، راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں تحصیل کلرسیداں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمار الحق نے کوئز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور سکول و علاقے کا نام روشن کیا۔طلبہ کی شاندار کامیابیوں پر محکمہ تعلیم کے افسران، سیاسی و سماجی رہنما اور مقامی معززین نے خوشی کا اظہار کیا۔مبارکباد پیش کرنے والوں میں راجہ زاہد حسین (ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر)، راجہ محمد یعقوب (ریٹائرڈ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب)، نمبردار راجہ ذوالفقار علی (چیئرمین نمبردار ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی)، عابد حسین زاہدی (سابق ممبر MC کلرسیداں)، راجہ یاسر عزیز، راجہ عیدالوحید (صدر مسلم لیگ ن) راجہ منصور احمد، راجہ عدنان، ملک مظہر اعوان، ملک سخاوت، راجہ احسن صغیر، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام، وکلاء اور صحافی حضرات شامل ہیں۔تمام معززین نے بزمِ ادب کے انچارج شفیق بھٹی اور سکول کے اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
