
تحصیل گوجر خان کو متعدد حوالوں سے ملکی و عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے ریاست کے اہم عہدے و اعزازات اس کے سینے پر چمکتے دکھائی دیتے ہیں گوجر خان دھرتی ماں کے سپوتوں نے ملکی و علاقائی ترقی میں اپنی اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے کردار ادا کیا ہے اج بات کرنا چاہوں گا گوجر خان میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے سفر خواب و اسکی تعبیر کے طویل سفر کی بحثیت صحافی 1998، 2006سے گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام کی بازگشت سن رہا ہوں ماضی میں متعدد بار گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن دکھا کر شادیانے بجائے گے مگر عملی کام دکھائی نہ دیا ان تمام صورتحال میں گوجر خان دھرتی سے میدان سیاست میں قدم رکھنے والے ایک سپوت نے اپنی سیاست کے ابتدائی دور میں متعدد بار ناکامی کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا سفر و پارٹی سے وفاوں کا سفر جاری رکھا
انہی وفاوں و حلقے کے باسیوں سے مربوط رابطوں محبتوں کے سبب انھیں سیاسی سفر میں ایسی کامیابیاں ملی کہ ارض پاک کے اہم منصبوں پر کام و عوام کی خدمت کا موقع ملا شہید بی بی بے نظیر بھٹو نے جس پارٹی کے مخلص عہددار کو چیرمین سوشل ایکشن بورڈ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کا منصب سونپا وقت نے ثابت کیا کہ بے نظیر بھٹو شہید کا انتخاب درست تھا میں بات کر رہا ہوں راجہ پرویز اشرف کی جو مشرف دور میں بھی پارٹی قیادت سے مخلص رہے متعدد ریاستی عہدوں کی افر کے باوجود وہ کھڑے رہے نہ جھکے نہ راستہ بدلا اسی سبب وزیر اعظم کا تاج انکے سر سجا راجہ پرویز اشرف نے اپنے حلقے کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے جہاں گھر گھر سوئی گیس بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا
وہاں انھوں نے نوجوانوں کو ریاستی سطح پر روزگار فراہم کیا وفاقی صوبائی اداروں میں بھرتی کروا کے گوجر خان میں بڑے تعلیمی ادارے کے قیام کا خواب راجہ پرویز اشرف نے بحثیت ڈسٹرکٹ چیرمین سوشل ایکشن بورڈ دیکھا اس کی تکمیل کے لئے انھوں نے باولی کے مقام پر قومی شاہراہ کنارے 819 کنال اراضی کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نام کروائی وقت گزرتا رہا راجہ پرویز اشرف اپنے خواب کی تعبیر کے لئے اپنی کاوشیں کرتے رہے بحثت وفاقی وزیر وزیر اعظم و سپیکر قومی اسمبلی گوجر خان میں تعلیمی ادارے کے قیام کے لئے متحرک رہے
بحثیت جرنلسٹ میں انھیں گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال و اس وقت کے چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر شیخ مختار سے ملاقاتیں کرتا دیکھا تو کبھی وزیر اعلیٰ سے رابطوں میں دیکھا بحثیت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں برصغیر کی سب سے پرانی یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو گے ملکی سیاسی حالات سے اشنائی کے سبب گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے پوٹھوہار کیمپس میں کلاسز کے عملی اجراء کے لئے کرایہ کی بلڈنگ میں شروع کروا کے وفاقی و صوبائی حکومت کو ان لائن رکھا تاکہ یہ سلسلہ چلتا رہے پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کے وزیر احسن اقبال کے ذریعے گوجر خان میں یونیورسٹی کیمپس کے الگ سے قابل ستائش بلڈنگ کی تعمیر کے لئے چھ ارب روپے HEC کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کروا دیئے جب تک اراضی پنجاب یونیورسٹی کے نام منتقل نہ ہو اس پر تعمیرات کرنا ممکن نہ تھا اس روکاوٹ کو دور کرنے کے لئے و طلبہ طالبات کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سفید پوش والدین کے مالی مشکلات کو سمجھتے ہوئے گوجر خان میں قائم پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے لئے الگ و قابل قدر عمارت کی تعمیر کے راجہ پرویز اشرف متحرک رہے
اج ان کی کوششیں رنگ لے ائیں چند دن قبل جب میری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات ہوئی تو انکے چہرے پر عجب سا اطمینان دیکھا کیونکہ وہ گوجر خان میں قائم پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے لئے الگ بلڈنگ کی تعمیر
وزیر پلاننگ احسن اقبال ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کے ذریعے 810کنال اراضی یونیورسٹی کے نام وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ذریعے کروا چکے تھے اس مقصد کے لئیوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ سے منظوری لیکر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کو ایک ارب 23 کروڑ 14لاکھ روپے ادا کر کے 800کنال اراضی یونیورسٹی کے نام ٹرانسفر کروائی گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے پوٹھوہار کیمپس کی عمارت کی تعمیر میں اب تمام روکاٹیں دور ہو چکی ہیں اب نہ صرف گوجر خان بلکے ملک بھر سے بیٹیاں بیٹے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے بلکہ اپنے والدین کا مظبوط سہارا بھی بنیں گے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نہ صرف اپنے خواب کو تعبیر دی ہے بلکہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیاقت باغ اخری جلسے میں پوٹھوہار کے باسیوں کے لئے یونیورسٹی کے قیام کی خواہش کی بھی تکمیل کر دی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو نے پوٹھوہار کے طلبہ طالبات کے درخشاں مستقبل کے لئے جس یونیورسٹی کے قیام کی خواہش کا اظہار فلک شگاف الفاظ میں کیا تھا اج اسکی تعبیر انہی کے جانثار و مخلص ساتھی نے پورا کر دیا ہے اب گوجر خان کی پہچان پنجاب یونیورسٹی کے پوٹھوہار کیمپس بنے گا راجہ پرویز اشرف نے ناممکن کو ممکن بنا کر نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی دی ہے ویل ڈن راجہ پرویز اشرف ویل ڈن