راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،03منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 05کلو سے زائدچرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہ وئے 03 منشیات فروش واجد حسین، ساجد محمود اور اظہر محمود گرفتا رکرلیے، ملزم واجد حسین کے قبضہ سے02کلو150گرام چرس، ملزم ساجد محمود کے قبضہ سے 01 کلو 980گرام چرس جبکہ ملزم اظہر محمود کے قبضہ سے01کلو400گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
129