256

گوجرخان میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

آزاد حیثیت سے جیتنے والے سابق کونسلر وپی ٹی آئی گوجرخان کے رہنماء ثاقب علی بیگ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔خبر کے مطابق سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص وسابق ایم پی اے چوہدری افتخار وراثی سے ملاقات کے بعد ثاقب علی بیگ نے تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان مسلم۔لیگ میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کیا اس موقع پر راجہ جاوید اخلاص وچوہدری افتخار وارثی کی جانب سے ثاقب علی بیگ کی مسلم لیگ میں۔شمولیت کو خوش آئند قراد دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا گیا ۔لیگی رہنماوں نے اس امید کااظہار کیا کہ۔ثاقب علی بیگ کی شمولیت گوجرخان میں پارٹی کی مزید مضبوطی اور توانائی کا باعث ثابت ہوگی ۔ثاقب علی بیگ کا۔کہنا تھا کہ وہ پارٹی کو عوامی سطح پر مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانیاں صرف کریں گے اس موقع پر سابق کونسلر خواجہ اعجاز ۔سیدندیم عباس بخاری ۔جمشید شاہد صراف اور شیخ طارق بھی موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں