راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے تحصیل گوجرخان کا دورہ کیا اور سستے رمضان بازار کے ساتھ ساتھ اندرون شہر میں صفائی ودیگر میونسپل سروسز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہر بھر میں موجود تجاوزات کی وجہ سے نور الامین مینگل چیف آفیسر پر شدید برہم ہوئے اور اسے تنبیہ کی کہ فور۱ً سے بیشتر ان تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کی جائے، بصورت دیگر اسے سخت انضباتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے عوامی شکایات جن میں شہر بھر میں تجاوزات، اسکی وجہ سے ٹر یفک کے مسائل اور گند گی کے بارے میں بتایا گیا تھا،ان کا از خود جائزہ لینے کے لیے گوجر خان کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں موجود صورتحال پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ چیف آفیسر کا تجاوزات مافیا سے رشوت لیکر انہیں فری ہینڈ دینے کے الزامات کی باز گشت ہے جس کی تحقیق کروائی جائے گی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ علاقے کی مین شاہراؤں اور اندرون شہر کا تجاوزات سے پاک کر کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی دی جائے۔ نیز علاقے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ہمارا مقصد عوام کو سہو لت پہنچانا ہے نہ کہ انکی تنگی کے لئے سہو لت کار بننا۔ نور الامین مینگل نے کہا کہ وہ ہر ہفتے مختلف تحصیلوں کا دورہ کر کے وہاں زمینی حقائق کا از خود جائزہ لیں گے۔
221