گوجرخان میں بلیک ملینگ زنابالجبر  مبینہ طور پے خاتون قتل

گوجرخان میں سود، بھتہ، زنابالجبر، بلیک میلنگ کے بعد مبینہ طور پر خاتون کے قتل کے واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس، پولیس کا فوری ایکشن، تینوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر نبیل کھوکھر سے رپورٹ طلب کر لی، خاتون کی وفات کے حوالے سے شوہر کے بیان پر قتل و زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیئے گئے ہیں جنکا بروز جمعہ عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش عمل میں لائی جائے گی، مدعی مقدمہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے دھوکہ دہی سے اسکی اہلیہ سے زیور لیا، بلیک میل کیا اور زیادتی بھی کی، مدعی مقدمہ کے مطابق اسکی اہلیہ کو زہر دے کر قتل کیا گیا، جاں بحق خاتون کا پوسٹمارٹم ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں گزشتہ شب کیا گیا تھا جس کی حتمی رپورٹ فرانزک لیب لاہور سے مرتب ہو کر آئے گی، سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی زیرنگرانی میرٹ پر کی جا رہی ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
Rawalpindi Police
RPO Rawalpindi
Maryam Nawaz Sharif