205

گوجرخان شہریوں میں ماسک تقسیم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے شہر کے مختلف پرہجوم علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی پیدا کی اور ماسک بھی تقسیم کئے۔ انہوں رکشہ و وین ڈرائیوروں، مسافروں، دکانداروں اور عام شہریوں میں ماسک تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کرانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ دنوں میں ویکسین نہ کرانے والے افراد کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں