237

گوجرخان بار کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے وکلا برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز لائرز فورم گوجر خان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں پیپلز لائرز فورم گوجر خان کے صدر راجہ ظہور منظور جنرل سیکرٹری راجہ بدر علی،راجہ جواد ارسلان،مرزا زین العابدین،سابق صدور آغا نعمان منیر افتخار حسین قریشی اور عامر شفیق قریشی، حافظ وقار اعوان محسن صغیر بھٹی ملک عمر قیوم،راجہ مستجاب،راجہ ازرم،فرحان آذاد افضال نقوی،عثمان جنجوعہ تنزیل الرحمن بھٹی اور میڈم صائقہ راجہ شامل تھے،وفد کے شرکاء نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ 22 ویں سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ گوجر خان میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ گوجر خان کی وکلاء برادری کے لیے خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری سول سوسائٹی کا اہم حصہ ہے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں ان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری پر زوردیا کہ وہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں۔ راجہ ظہور منظور نے کہا کہ گوجر خان کے عوام کے لیے فخر کا مقام ہے کہ خطے پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے زیرک سیاستدان راجہ پرویز اشرف اس معزز ایوان کے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ بطور وہ ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی اور غیر جانبداری سے چلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو گوجر خان بار ایسوسی ایشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔راجہ پرویز اشرف نے دعوت قبول کر لی اور اولین فرصت میں بار کا دورہ کرنے کی وعدہ کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں