گوجرخان اور گردونواح میں نماز الفطر کے اوقات 156

گوجرخان اور گردونواح میں نماز الفطر کے اوقات

اسسٹنٹ کمشنر نے عیدالفطر کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی الرٹ رہیں گے، نماز عید جامع مسجد سیدہ زہرا و منہاج اسلامک سنٹر ریلوے اسٹیشن 7:00، جامع مسجد اقصیٰ دلمی طمعہ میں 7:30، جامع مسجد عثمان غنی کوچہ شیخاں حلوائی گلی 8:15، جامع مسجد پنڈوڑی بنگیال 8:15، جامع مسجد مدنی جھنڈا 8:15، بھیررتیال 7:30، بھائی خان 7:30، آستانہ وارثیہ چھپر شریف 7:30، مرکزی عیدگاہ حامد جھنگی 7:00، جامع مسجد محبت مدینہ برکت ٹاؤن دولتالہ 7:00، جامع مسجد غوث الاعظم بڑکی جدید 8:00، جامع مسجد صدیق اکبر گلیانہ 8:00، پنڈوڑہ 8:00، جامع مسجد نور محمدی بڑکی بدھال 7:15، گلزار مدینہ مسجد اسلام پورہ جبر 8:00، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ نزد جناح ہوٹل 7:45، مسجد علی ؑ صندل کھینگر 7:00، جامع مسجد محمدیہ مہریہ مطوعہ 7:00، مرکزی امام بارگاہ گوجرخان 7:30، جامع مسجد فیضان مدینہ گلیانہ 7:30، مدینہ جامع مسجد 7وارڈگوجرخان میں 8:00بجے ادا کی جائے گی۔

مسلمان عیدالفطر کی نماز سے قبل فطرانہ، فدیہ ضرور ادا کریں، علمائے کرام کا پیغام

گوجرخان شہر کی جامع مساجد، ملحقہ دیہاتوں کی مساجد و عیدگاہوں میں نماز عیدالفطر مقررہ اوقات میں ادا کی جائے گی، علمائے کرام نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ نماز عیدالفطر کی ادائیگی کیلئے آنے سے قبل اپنے رشتہ داروں میں، محلے میں، علاقے کے غرباء و مساکین میں فطرانہ اور فدیہ ضرور تقسیم کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں