گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان ٹھاکرہ میں گھر کے اندر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑکنے سے ایک شخص جھلس گیا تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی ٹھاکرہ گوجرخان کے علاقہ میں حویلی کے اندر غیر قانونی قائم پٹرول ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں قاسم ولد ارشد نامی شخص جھلس گیا جسے ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا