
گورنمنٹ ڈگری کالج گوجرخان کے استاد رفاقت علی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ دینہ میں درج ہوا ایف آئی آر میں مقتولہ کی بیوہ کے علاوہ دو افراد نامزد قرار ,مقتول کی بیوہ کے دونوں افراد سے ناجائز تعلقات تھے ملی بھگت سے بھائی کو قتل کیا ایف آئی آر کا متن ,زرائع کے مطابق دینہ پولیس نے مقتول کی بیوہ سمیت ایک نامزد ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ پنجابی

کے لیکچرر رفاقت علی کی تشدد زدہ۔لاش گزشتہ روز تھانہ دینہ کی حدود سے بر آمد ہوئی تھی مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روز گوجرخان کے نواحی علاقہ تاجو جھنگی کے رہائشی پروفیسر رفاقت علی کی نماز جنازہ ادا کر کے تدفین کر دی گئی ، نماز جنازہ میں اساتذہ ، طلباء ، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، پروفیسر رفاقت علی کو نامعلوم افراد نے گزشتہ شب قتل کر دیا تھا ، جنکی نعش ڈومیلی موڑ کے قریب سے برآمد ہوئی ، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پو سٹمارٹم کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ، مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ، باخبر ذرائع کے مطابق اس قتل میں قریبی لوگ ملوث ہیں ، متوفی رفاقت علی سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج گوجرخان میں پنجابی کے پروفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔