277

گوجرخان:سی پی او کی شہید پولیس اہلکار نوید اصغر کے گھر آمد

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی اوراولپنڈی اورایس ایس پی آپریشنز کی کانسٹیبل نوید اصغر شہید کے گھر آمد، سی پی او نے شہید کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی، بچوں کو پھول اور تحائف پیش کیے۔ شہداء کے اہل خانہ ہمارے لیے ازحد لائق تکریم ہیں اورہرگھڑی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،سی پی او۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کے ہمراہ کانسٹیبل نوید اصغر شہید کے گھر آمد،سی پی اومحمد احسن یونس نے شہید کے اہل خانہ اوربچوں سے ملاقات کی،بچوں کو پھول اورتحائف پیش کیے،اس موقعہ پر سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ شہید کے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے، شہداء کے اہل خانہ ہمارے لیے ازحد لائق تکریم ہیں اورہرگھڑی ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں