60

گوجرخان،چیئرمین تعلیمی بورڈ کا امتحانی مراکز کا دورہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے روشنی کے انتظامات، سی سی ٹی کیمروں کو چیک کیا اور شامل امتحان اُمیدواران کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہابوٹی مافیا کے خلاف بورڈ کی گرفت مضبوط ہے تمام امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع نگرانی کی جارہی ہے۔

امتحانی سہولیات میں مزیدبہتری لانے کیلئے جدید تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کو منفرد اور نمایاں مقام دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول بوائز،گورنمنٹ ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول گرلز، گوجر خان کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری اور شاملِ امتحان اُمیدواران کی رولنمبر سلپس چیک کیں۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بورڈ کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز اور حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری زیرو ٹارلینس پالیسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024منعقد کروایا جارہے۔ روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی، موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ، اسپیشل سکواڈ وزٹ کر کے اپنی رپورٹ بورڈ آفس کو ارسال کرتی ہیں اور ان رپورٹس کی روشنی میں موثر اقدامات اُٹھائے جاتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں